پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت سمت میں ہیں ، فرخ حبیب

پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت سمت میں ہیں ، فرخ حبیب
پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت سمت میں ہیں ، فرخ حبیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت سمت میں ہیں، مثبت اشاریے دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وزیر مملکت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ، ہمارا ہر سیکٹر گروتھ کر رہا ہے، سیمینٹ ، موٹر سائیکل گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ،  اس وقت حکومت کی آمدن اخراجات سے زیادہ ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا کیساتھ ٹڈی دل کے حملوں ، پی ڈی ایم کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے، مگر اس کے باوجود گزشتہ 11 ماہ سے دو ارب ڈالرز ماہانہ آرہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں  اتنے ڈالر زنہیں آئے ، گزشتہ 11 ماہ میں 4170 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، حکومت کو اگر قرضے ادانہ کرنے ہوں تو پرائمری بجٹ سرپلس ہے ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار میں اضافے سے پاکستان کا کسان خوشحال ہوا ہے  جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں بیرونی قرضوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا اور اس دور میں عوام بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر روتے تھے ۔ 

مزید :

قومی -