سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ
سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کو ختم کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روزسندھ پبلک سروس کمیشن کی معطلی کاحکم دیاتھا اور عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت تمام بھرتیاں منسوخ کردی تھیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہیں ا س لئے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -