بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، ماں اور تین بچے جان کی بازی ہارگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون اور اس کے تین بچے جان کی بازی ہارگئے جبکہ بچوں کا باپ اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔بس اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ رمضان اپنے چار بچوں اور بیوی کے ساتھ عزیز کی فوتگی سے واپس آ رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے ٹکرماری۔ بس کی ٹکر سے رمضان کی بیوی صباء، بچے ایان، احمد اور الماس جاں بحق ہو گئے۔ تاہم رمضان اور اسکی بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔