بجٹ 2021 ،ڈاکٹر راغب نعیمی نے دینی اداروں کے بارے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا 

بجٹ 2021 ،ڈاکٹر راغب نعیمی نے دینی اداروں کے بارے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا 
بجٹ 2021 ،ڈاکٹر راغب نعیمی نے دینی اداروں کے بارے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بجٹ میں دینی تعلیمی اداروں کیلئے پیکیج کااعلان کیاجائے،ایسے دینی ادارے جو دین تعلیم کیساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دے رہے ہیں انہیں ترجیح دی جائے،علم وتحقیق کو فروغ دے کرہی ملک ملت کواقوام عالم میں عظیم تربناسکتے ہیں۔

 ڈاکٹرسرفرا ز نعیمی کے12ویں یوم شہادت پرمنعقدہ’شہیدپاکستان سیمینار‘کےحوالہ سےنعیمین ایسوسی ایشن کےمشاورتی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےعلامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ مدارس دینیہ کے نظام تعلیم کوچلانے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر مسلمانوں سے حاصل کیا اس لئے دین کی ترویج واشاعت کیلئے بے جاپابندی نہ لگائی جائیں،مدارس معاشرے میں انسانی فلاح وبہبود اورتعلیم کے فروغ میں انتہائی اہم کردارادا کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -