وزیراعلی پنجاب کا پروٹوکول کے بٖغیر شہر کا دورہ ،اہم آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا 

وزیراعلی پنجاب کا پروٹوکول کے بٖغیر شہر کا دورہ ،اہم آفیسر کو عہدے سے ہٹا ...
وزیراعلی پنجاب کا پروٹوکول کے بٖغیر شہر کا دورہ ،اہم آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے، کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہر کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا۔

مزید :

قومی -