سی ٹی ڈی نے اہم سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا

سی ٹی ڈی نے اہم سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کے ...
سی ٹی ڈی نے اہم سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فاروق ستار کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی معاونت کے الزام میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے کل (ہفتہ کو) سول لائن تھانہ سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری  نوٹس کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں ایک ایف آئی آر نمبر 54 کے تحت دو ملزمان نعیم خان اور عمران احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق پاکستان دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ظاہر کیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ان کا رابطہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کرایا تھا۔

مزید :

قومی -