وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزرا کو کھری کھری سنادیں

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزرا کو کھری کھری سنادیں
وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزرا کو کھری کھری سنادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کو کھری کھری سنادیں۔

سما  نیوز کے مطابق صوبائی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں  صوبائی وزرا کی جانب سے بجٹ پر اعتراضات کئیے گئے۔صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ بجٹ بن رہا ہے اور کچھ وزراءکو پتہ نہیں کہ ان کے محکمے کا کیا بجٹ ہوگا؟ مجھے بھی کچھ پتہ نہيں ہے کہ میرے محکمے کا بجٹ کیا  ہوگا؟جس پر وزیراعلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے وزیر ہیں کہ آپ کو اپنے محکمے کے بجٹ کا  پتہ نہیں۔ یہ آپ کا کام تھا کہ سیکرٹری سے بات کرتے۔وزیرآب پاشی پنجاب محسن خان  لغاری  نے اعتراض کیا کہ  وزیراعلیٰ کا دفتر وزرا کے بجائے صرف سیکرٹریز سے میٹنگ کرتا ہے۔جس پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ میرا اختیار ہے کہ جب جس کی ضروْرت ہوگی اس کو میٹنگ میں  بلاؤں گا۔

وزيرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ  پانچ ماہ پہلے بجٹ بننا شروع ہوا تھا وزرا  کو چاہیے تھا کہ ہمارے ساتھ رابطہ کرتے لیکن کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -