آزاد کشمیر میں  ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

آزاد کشمیر میں  ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک ...
آزاد کشمیر میں  ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان  مسلم لیگ( ن )کے رہنما  راجہ امتیاز طاہر نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پنجاب کےسینئر نائب صدر و رابطہ آفیسرآل پارٹیز حریت کانفرنس  راجہ امتیاز طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماسردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور  ن لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔راجہ امتیاز طاہر نےسردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔سردار امتیاز  نے تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردارتنویرالیاس خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دورِ حکومت میں تاریخی غلطیاں کیں، جن کا خمیازہ ہمیں معلوم نہیں کب تک بھگتنا پڑے گا۔آزادکشمیر کی حکومت صاف شفاف انتخابات نہیں چاہتی کیونکہ وہ اپنے دور کو توسیع دینے کی خواہش مند ہے،راجہ امتیاز طاہر ن لیگ آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،پی ٹی آئی کے  اقدامات اور عوامی سیاست کی وجہ سے بلاول بھٹو، راجہ فاروق حیدر مایوس ہیں، یہ مایوسی اُن کے چہروں پر عیاں ہے ۔

مزید :

قومی -