بزنس کلاس میں سفر کرنے کا دکھاوا کرنیوالی ماڈل پکڑی گئی مگر کیسے ؟ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

بزنس کلاس میں سفر کرنے کا دکھاوا کرنیوالی ماڈل پکڑی گئی مگر کیسے ؟ شرمندگی کا ...
بزنس کلاس میں سفر کرنے کا دکھاوا کرنیوالی ماڈل پکڑی گئی مگر کیسے ؟ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
سورس:   Instagram/oceanelhimer

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور میں نمودونمائش ہمارے معاشرے ہی کا المیہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگ اس لت میں مبتلا ہیں اور کئی لوگ تو گاہے ناک اونچی کرنے کے لیے ایسا جھوٹ موٹ کا دکھاوا کرڈالتے ہیں کہ پکڑے جانے پر شرمندگی ان کا مقدر بنتی ہے۔ اب اس انسٹاگرام ماڈل ہی کو دیکھ لیں، جو ہوائی جہاز کی بزنس کلاس میں اپنی تصاویر بنا کر لوگوں کو دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح لگژری کلاس میں سفر کر رہی ہے مگر بعد ازاں ایک اور مسافر اس کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس خوبرو لڑکی کا نام اوسین ایل ہیمر ہے جس نے اپنی بزنس کلاس میں لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی مگر حقیقت میں وہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والی تھی۔ بعد ازاں جب وہ اکانومی کلاس میں بیٹھی ہوتی ہے تو کسی مسافر نے اسے پہچان کر اس کی تصویر بنا لی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اس تصویر میں ماڈل نے وہی لباس زیب تن کر رکھا ہوتا ہے جو اس کی بزنس کلاس کی سیلفی میں ہوتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے بزنس کلاس میں سفرکا جھوٹ موٹ دکھاوا کیا تھا۔

جھوٹ پکڑے جانے پر اوسین کس قدر خفت کا شکار ہے، یہ تو وہی جانے مگر اس معاملے پر انٹرنیٹ صارفین اسے کھری کھری سنا رہے ہیں۔ ایک آدمی نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اگر ماڈل جھوٹ نہ بولتی توکیا ہوتا۔ اکانومی کلاس میں سفر کرنے میں کیا برائی ہے جو اسے جھوٹ بولنا پڑا۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”جعلی زندگی۔“ ایک آدمی نے لکھا کہ ”اوسین کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی دیگر تصاویر سے بھی اس کے لگژری لائف سٹائل کا پتا چلا ہے۔ کہیں اس سیلفی کی طرح وہ تصاویر بھی جعلی تو نہیں ہیں؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -