دوسال پہلے تک اپنی گاڑی میں ہی سونیوالی لڑکی نے اتنا پیسہ کمالیا کہ یقین کرنا مشکل، سیاحتی مقام پر گھر بھی خرید لیا

دوسال پہلے تک اپنی گاڑی میں ہی سونیوالی لڑکی نے اتنا پیسہ کمالیا کہ یقین کرنا ...
دوسال پہلے تک اپنی گاڑی میں ہی سونیوالی لڑکی نے اتنا پیسہ کمالیا کہ یقین کرنا مشکل، سیاحتی مقام پر گھر بھی خرید لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ کے انقلاب نے لوگوں کو آمدن کمانے کے کس قدر ذرائع میسر کیے ہیں، اس کا اندازہ آئرلینڈ کی اس ماڈل کی زندگی سے لگا سکتے ہیں جو تین سال پہلے تک بے گھر تھی مگر ایک ویب سائٹ کی وجہ سے آج وہ آئرلینڈ اور ترکی میں دو گھروں کی مالک ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 24سالہ ماڈل کا نام نیام او کونر ہے جو دو سال پہلے تک اپنی گاڑی میں ہی سوتی تھی کیونکہ اس کے پاس گھر نہیں تھا۔ پھر اس نے ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر اکاﺅنٹ بنایا جس پر خواتین اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرتی ہیں۔ 
نیام او کونر نے اس ویب سائٹ پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنی شروع کیں جو تیزی سے مقبول ہوئیں اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد دنوں میں بڑھتی چلی گئی۔ اب ان دو سالوں میں وہ اس اکاﺅنٹ سے اتنا پیسہ کما چکی ہے کہ اس کے تمام قرض اتر چکے ہیں اور وہ آئرلینڈ کے ساتھ ساتھ ترکی کے سیاحتی مقام پر بھی اپنا ایک گھر خرید چکی ہے۔ نیام او کونر کا کہنا ہے کہ ”میں روایتی 9سے 5کی ملازمت کرتی تھی اور سخت پریشان رہتی تھی کیونکہ اس تنخواہ میں میں اپنا قرض بھی ادا نہیں کر سکتی تھی۔ میں نے اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنایا تو پہلے دو ماہ میں ہی مجھے اندازہ ہوگیا کہ اب میرے دن پھرنے والے ہیں چنانچہ میں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور کل وقتی اونلی فینز ماڈل بن گئی۔ اب یہی میں حقیقی جاب ہے، جس نے مجھے ایسی لگژری زندگی دی ہے، جس کا میں روایتی نوکری سے سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -