8200سال قبل برطانیہ میں آنیوالی سونامی اور تباہی کے بارے میں ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات

8200سال قبل برطانیہ میں آنیوالی سونامی اور تباہی کے بارے میں ماہرین کے تہلکہ ...
8200سال قبل برطانیہ میں آنیوالی سونامی اور تباہی کے بارے میں ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات
سورس: Pixabay (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج بھی سونامی جس ملک میں آتے ہیں، تباہی پھیلا جاتے ہیں۔ تاہم برطانوی ماہرین نے قدیم برطانیہ میں ہزاروں سال قبل آنے والے ایک سونامی کے متعلق ایسے انکشافات کر دیئے ہیں کہ سن کر آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق شیفیلڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق یہ سونامی 8ہزار 200سال قبل آیا تھا جس نے سکاٹ لینڈ کے 600کلومیٹر سے زائد ساحلی علاقے پر ہر چیز ملیامیٹ کر دی تھی۔
ماہرین کے مطابق ا س سونامی میں اتنی بلندلہریں اٹھیں تھیں کہ ساحل سے نکل کر ملک میں 30کلومیٹر سے زائد علاقے تک اندر گئی تھیں اور تباہی مچائی تھی۔ان لہروں کی بلندی کم از کم 98فٹ تھی۔ اگر آج ایسا سونامی آ جائے تو ایبرڈین اور آئنورنیس کئی بڑے بڑے شہروں کو بہا لے جائے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ ”11ہزار سال کی تاریخ میں یہ سونامی برطانیہ میں آنے والی سب سے بڑی قدرتی آفت ہے۔ “

مزید :

برطانیہ -