کھربوں روپے کا فراڈ کرکے فرار ہونیوالا بھارتی شہری گرفتار، ملزم کی بیوی نے بڑا دعویٰ کردیا

کھربوں روپے کا فراڈ کرکے فرار ہونیوالا بھارتی شہری گرفتار، ملزم کی بیوی نے ...
کھربوں روپے کا فراڈ کرکے فرار ہونیوالا بھارتی شہری گرفتار، ملزم کی بیوی نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے کا فراڈ کرکے بھارت سے فرار ہونے والے جوہری میہول چوکسی کو جزائرغرب الہند کے ملک اینٹی گووا سے غیرقانونی طور پر ڈومینیکا داخل ہونے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ، جس کے بعداس کی بھارت واپسی کے لیے کوششیں تیز تر ہو گئی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق میہول چوکسی کی اہلیہ پریتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک خاتون کے ذریعے چوکسی کو پھنسایا گیا۔ پریتی کا کہنا تھا کہ اس خاتون نے ان کے گھر کے سامنے گھر کرائے پر لیا تھا اور رہائش اختیار کی تھیں۔ وہیں سے یہ خاتون چوکسی اور فیملی کے دیگر لوگوں کی واقف بنی اور میل ملاقات شروع ہوئی۔
پریتی نے بتایا کہ اسی خاتون نے چوکسی کو ایک ہوٹل میں کھانے پر بلایا تھا اور اس ہوٹل میں جاتے ہوئے چوکسی کو اغواءکیا گیا۔ یہ خاتون تین ناموں سے اپنی شناخت بتاتی رہی۔ یہ نام باربراجوزف، باربرا جیسیک اور باربرا سی تھے۔ یہ خاتون میرے شوہر کی گرل فرینڈ نہیں بلکہ شناسا ہے اور اس کے ساتھ واک پر بھی جاتی رہی ہے۔ چوکسی جس کشتی پر اینٹی گووا سے ڈومینیکا گیا، اس کشتی پر بھی دو بھارتی شہری موجود تھے۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ دونوں کس کے لیے کام کرتے تھے تاہم امکان ہے کہ انہوں نے بھی چوکسی کی گرفتاری میں کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ میہول چوکسی ساڑھے 13ہزار کروڑ بھارتی روپے کے پنجاب نیشنل بینک فراڈ کیس میں مطلوب ہے اور اسے بھارت واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔