سپین میں ماسک کے استعمال پر چھوٹ دئیے جانے کا امکان

سپین میں ماسک کے استعمال پر چھوٹ دئیے جانے کا امکان
سپین میں ماسک کے استعمال پر چھوٹ دئیے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث ماسک کے استعمال کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو چکاہے۔ دنیا کے مختلف ممالک نے ویکسینیشن لگوانے والے افراد کو ماسک کے استعمال سے چھوٹ دے دی ہے۔ سپین کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر فرنینڈو سمن نے کہاہے کہ مخصوص پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال ختم کیا جاسکتا ہے۔ ایسے ادارے جہاں مقیم افراد اور عملے کو ویکسین لگائی جا چکی ہے وہاں پر ماسک کا استعمال ختم کیا جا سکتاہے۔
فرنینڈو سمن نے گزشتہ دنوں بھی اس بات کا اظہار کیاتھاکہ محکمہ صحت کے ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کب اور کیسے ماسک کا استعمال ختم کیا جاسکتاہے تاہم وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے کہاہے کہ ماسک کا استعمال ختم کرنے کے لئے 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگنے کا انتظار ضروری ہے۔