اقرار الحسن بھی حکومتی پالیسیوں کے معترف، بڑی بات کہہ دی

اقرار الحسن بھی حکومتی پالیسیوں کے معترف، بڑی بات کہہ دی
اقرار الحسن بھی حکومتی پالیسیوں کے معترف، بڑی بات کہہ دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا ہے کہ  حکومت کی بہترپالیسیوں کے باعث میں اپنے گھر کی تعمیر شروع کرسکا ہوں، جو عام حالات میں ممکن نہٰں تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’صرف مفتاح اسماعیل نہیں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے بہت سے لوگ مستفید ہوئے ہیں، مجھے اعتراف کر لینے دیجئے کہ خان حکومت کی تعمیراتی پالیسی اور تعمیرات کے ساتھ بینکنگ سیکٹر کو متحرک کرنے کے نتیجے میں، میں اپنے گھر کی تعمیر شروع کر سکا جو ویسے اگلے تین چار سال تک ممکن نہیں تھی۔‘

مزید :

قومی -