آسٹریا میں سکول معمول کے مطابق کھل گئے 

آسٹریا میں سکول معمول کے مطابق کھل گئے 
آسٹریا میں سکول معمول کے مطابق کھل گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں چوتھا لاک ڈاو¿ن ختم ہونے کے بعد ملک بھرمیں اب تمام سکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔ آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز اور وزیر تعلیم ہینز فامین نے جی آر جی گوٹسچلکسی سکول کا دورہ کیا اور تدریسی عملے اور طلباسے تبادلہ خیال کیا اور طلبا میں گھل مل گئے۔انہوں نے حکومتی کورونا حفاظتی پالیسیوں کے ساتھ تعاون کرنے پر طلباکے والدین ، طلبااور تدریسی عملے کا شکریہ کیا۔