پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ نئے تعمیر ہونے والے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نئی عمارت کی تعمیر کا جائزہ لینےکیلئے دورہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، سردار آصف نکئی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، راسخ الٰہی اور سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) اسد بھی ان کے  ہمراہ تھے ۔حکام نے چوہدری پرویز الٰہی کو نئی عمارت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ایوان میں 422 اراکین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں سپیکر، وزیر اعلیٰ، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہونا تھا لیکن ن لیگ کی لاپرواہی کے باعث بارہ سال مسلسل التوا کا شکار رہنے سے منصوبے کی  مالیت میں تین ارب سے زائد کا اضافہ ہوا 

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی، وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -