پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق اختتام پذیر

پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق اختتام پذیر
پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق اختتام پذیر

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق سکائی گارڈ کی اختتامی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز اختتامی تقریب میں کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے قاہرہ میں مشق کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر سکائی گارڈ ون میں پاک آرمی ائیر ڈیفنس ، پاک فضائیہ ائیر ڈیفنس اور مصری فضائی دفاعی دستوں نے حصہ لیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا مقصد یکجہتی، ہم آہنگی اور معلومات کا حصول تھا۔

مزید :

قومی -