جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل 

جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل 
جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں  پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نےفائرنگ کرکے اپنے ہی2 بھائیوں کے 6 بیٹوں کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی  ہے۔تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

مزید :

قومی -