مولانا فضل الرحمان نے سیاسی میدان میں کھلبلی مچا دی ، ایسا دعویٰ کہ حکومتی صفوں میں بھی سراسیمگی پھیل جائے

مولانا فضل الرحمان نے سیاسی میدان میں کھلبلی مچا دی ، ایسا دعویٰ کہ حکومتی ...
مولانا فضل الرحمان نے سیاسی میدان میں کھلبلی مچا دی ، ایسا دعویٰ کہ حکومتی صفوں میں بھی سراسیمگی پھیل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام ف کے امیر  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی تو حکومت گھر چلی جائےگی، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے،اگر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کیے پر نادم ہیں تو پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت مخالف مہم کےلئے تمام آپشنز کھلے ہیں،پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے اور 4 جولائی کو سوات میں پاور شو کریں گے، ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے، حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کے باعث معیشت بہتر ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو، جو ابھی تک نہیں ہورہی ہے،کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھجوائیں گے، حکومت کو عوامی حمایت اور تائید سے گھر بھیجیں گے،آج بھی مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے،جس دن اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی حکومت گھر چلی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے،اگر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کیے پر نادم ہیں تو پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید :

قومی -