آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق 

آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق 
آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے چار افراد جاں بحق جبکہ 339نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔گزشتہ جمعہ کو581نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ابھی تک چھ لاک 46ہزار167افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد جاںبحق ہو گئے جبکہ چھ لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 360 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 118 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -