کسی کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے ۔۔۔شاہ محمود قریشی کا سرائیکی وسیب بارے حیران کن بیان سامنے آ گیا 

کسی کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے ۔۔۔شاہ محمود قریشی کا ...
کسی کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے ۔۔۔شاہ محمود قریشی کا سرائیکی وسیب بارے حیران کن بیان سامنے آ گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ ترقیاتی پروگرام رکھا جائےگا۔

لودھراں تاملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کے تین اضلاع مستفید ہوں گے،منصوبے سے ملتان کا بہاولپور کے ساتھ رابطہ آسان ہوجائےگا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب عمران خان کا قلعہ تھا اور ان شا اللہ قلعہ ثابت ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے سیاسی استحکام ہوگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں 1753 کلو میٹر سڑک کے منصوبے مکمل کیے، 6 موٹر ویز کے منصوبے اس سال شروع ہو جائیں گے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں مغربی روٹ شروع کیا، اسی حکومت میں منصوبہ مکمل کریں گے۔

مزید :

قومی -