انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

  

لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں جاری لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن بارش کے باعث ایک بھی اوور کا کھیل نہ ہوسکا۔

بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے پر ایمپائرز نے وقت سے پہلے ہی کھیل کے اختتام کا اعلان کردیا ۔انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے دن دو وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔کپتان جوئے روٹ اور اوپننگ بلے باز روری برنز کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 200 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

مزید :

کھیل -