ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو خوشخبری مل گئی

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو خوشخبری مل گئی
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرلیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فیٹف ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان سے متعلق  ایویلوایشن رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر کافی حد تک عمل درآمد کردیا ہے۔ایشیا پیسفیک گروپ کے مطابق پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ فالواپ فہرست میں شامل ہے۔
وزارت خزانہ نے ایشیا پیسیفک گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور مزید پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا۔میوچل ایویلوایشن رپورٹ میں پاکستان کے اکتوبر 2020 تک کے اقدامات شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -