اسرائیلی جارحیت کے خلاف ساتھ نہ دینے پر فلسطینی وزیر خارجہ  نے بھارت کی مذمت کردی

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ساتھ نہ دینے پر فلسطینی وزیر خارجہ  نے بھارت کی مذمت ...
اسرائیلی جارحیت کے خلاف ساتھ نہ دینے پر فلسطینی وزیر خارجہ  نے بھارت کی مذمت کردی

  

غزرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں  غزہ پر  اسرائیلی حملے کی مذمت پر مبنی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر فلسطین نے بھارت کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں حالیہ بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی بھارت نے حمایت نہیں کی۔بھارت کی حکومت نے ظلم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی آواز کا ساتھ دینے کا اہم موقع گنوا دیا ہے۔ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر ملک کو آواز اٹھانی چاہئے تھی لیکن عالمی انسانی حقوق کونسل میں بھارت سمیت 14 ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پیش کی گئی اس قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کی انکوائری کے لئیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -