ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ، اندرونی کہانی ’باہر ‘ آ گئی 

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ، اندرونی کہانی ’باہر ‘ آ گئی 
ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ، اندرونی کہانی ’باہر ‘ آ گئی 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا۔

نجی ٹی وی کےمطابق ایم کیو ایم وفدکو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی وہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کےلیےفنڈز رکھیں گے۔عمران خان نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حیدرآباد اور کراچی میں شہری علاقوں کا جعلی ڈومیسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے روبرو ایم کیو ایم وفد نے شہری سندھ کے لوگوں کے حق مارے جانے کے حوالے سے دہائی دی اور کہا کہ شہری لوگوں کا حق مارا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔انہوں نےکہاکہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی ہے،اس کےجائز مطالبات تسلیم ہوں گے،پانی، سیوریج ، ترقیاتی کام ترجیحات پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو وہاں بھیجا۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم وفد نےوزیراعظم عمران خان کو بجٹ منظوری کےلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ تحریک انصاف اتحادی ہے ہر جگہ ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -