اسرائیل کے خلاف حمایت پر یونان میں فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

اسرائیل کے خلاف حمایت پر یونان میں فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا
اسرائیل کے خلاف حمایت پر یونان میں فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز (چوہدری تبریز عورہ )یونان میں فلسطینی سفیر مراوان تباسی پا کستانی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل میں اور عالمی میڈیا پر جس طرح فلسطینی عوام کی حمایت کی اس پر ہم پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت پرانے مراسم ہیں ،پاکستان اور فلسطین کے درمیان مثالی بھائی چارے کا رشتہ ہے ۔
فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر یونان میں فلسطینی سفیر مراوان تباسی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف جس طرح پاکستان اور یونان سمیت دوسرے ممالک نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی اس پر ہم بہت مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام پر جو ظلم کا بازار گرم رکھا جس میں درجنوں بے گناہ فلسطینی بچوں ،خواتین کو شہید کیا وہ قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں یونانی حکومت کا بھی اور یونانی عوام کا بھی بے حد مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ۔مراوان تباسی کا کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اسرائیل نے اس پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے خصوصاً رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی اس پر ہمارے دل چھلنی ہو گئے ہیں ہمارے پاس کچھ بھی نہیں نا تو ہمارے پاس ہتھیار نا فوج اور نا ہی اسرائیل جتنی طاقت لیکن پھر بھی ہم اپنے ملک کی آزادی کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام مسلم ممالک اور عالمی طاقتوں اقوام متحدہ او ائی سی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیل پر دباو ڈالے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں اس وقت ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ہمیں سب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔