پولیس کی فائرنگ سے عام شہری زندگی کی بازی ہار گیا

پولیس کی فائرنگ سے عام شہری زندگی کی بازی ہار گیا
پولیس کی فائرنگ سے عام شہری زندگی کی بازی ہار گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ناظم آباد  کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کی  فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

شہری کی ہلاکت پر اہل خانہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اہل علاقہ کا  کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 45 سالہ عثمان ہلاک ہوا، جو علاقے میں چپس کی دکان چلاتا تھا۔مظاہرین نے پولیس وین کا گھیراؤ کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اعلی افسران کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو رینجرز کے  حوالے کردیا۔

مزید :

قومی -