پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی
پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافر طیارے کو بطور کارگو استعمال کرنے کی اجازت دے دی،پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق حفاظتی انتظامات کے ساتھ مسافر بردار جہاز بطور کارگو استعمال ہوسکتا ہے، کارگو لوڈ کرتے وقت حفاظتی انتظامات مدنظر رکھے جائیں۔

منیجر فلائٹ سروسز نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی اونچائی سیٹ سے زیادہ نہ ہو، چوتھی اور پانچویں قطار کے بعد ایک قطار کو خالی رکھا جائے۔مراسلے کے مطابق سامان ٹھیک سے باندھا اور ایسے رکھا جائے کہ ہنگامی صورت حال میں جگہ میسر ہو، جہاز کے ٹوائلٹ اور گلی میں کارگو کا سامان نہ رکھا جائے۔

مراسلے کے متن کے مطابق خطرناک کارگو متعلقہ قوانین کے تحت لوڈ کیا جائے اور اسے کیبن میں نہ رکھا جائے،کیبن کریو ہرنصف گھنٹے بعد کارگو کو چیک کرنا یقینی بنائے، ناہموار فلائٹ ہونے پر کارگو میں کسی تبدیلی یا خرابی کو فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔