سعودی دارالحکومت ریاض میں موسیقی کی محفلیں بحال

سعودی دارالحکومت ریاض میں موسیقی کی محفلیں بحال
سعودی دارالحکومت ریاض میں موسیقی کی محفلیں بحال

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں جمعرات تین جون سے دارالحکومت الریاض میں موسیقی کی محفلوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری نے موسیقی کے جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک اور کنسرٹ بھی ہوا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ’روٹانا‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں ’کورونا ایس اوپیز‘ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ موسیقی کی محفلوں میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔ 

اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے "ٹویٹر" پرایک خصوصی ہدایت نامہ میں "تفریح" کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی کی محافل کی بحالی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کورونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت دی۔ محافل میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔

مزید :

عرب دنیا -