انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ 
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں زیر حراست دہشت گردوں کو رہا کروانے کے لیے ساتھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد انارکلی لاہور دھماکے میں ملوث تھے، جب کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیرِحراست دہشت گردوں عبدالرزاق اور ثنا اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے بادامی باغ میں کھوکھر گاو¿ں کے ایک مکان میں بارودی مواد چھپایا ہوا ہے، سی ٹی کی ٹیم بارودی مواد کی برآمدگی کے لیے دہشت گردوں کو لے جارہی تھی کہ فلور مل بادامی باغ کے قریب گھات لگائے چار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر زیر حراست دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو انارکلی بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور حملہ آوروں نے زیر حراست دہشت گردوں کو رہا کروانے کے لیے فائرنگ کی، تاہم سی ٹی ڈی ٹیم کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے کر مفرور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔