منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور
منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہو ر کی سپیشل سنٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کیخلاف سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ،سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے استدعا کی رمضان شوگر ملزکیس میں خود بھی دلائل پیش کرنا چاہوں گا،عدالت نے کہہ کہ ہم نے پہلے بھی آ پکو موقع فراہم کیا تھا ،شہباز شریف نے استدعا کی کہ ایک اور موقع فراہم کرے،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی استدعا قبول کر لی ۔
احتساب عدالت نمبر 5کے ملک ساجدعلی اعوان نے کیس پر سماعت کی ،پراسیکیوٹر اسد اللہ ملک نے گواہان کو پیش کیا ،گواہ کمشنر آفس کے نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا،ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی سیکشن افسر گواہ نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا،ایس ایس پی لیگل لاہور نے رپورٹ پیش کی ،ایس ایس پی لیگل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ ڈھونڈا جا رہا ہے عدالت مزید وقت دے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آپ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کریں ،عدالت نے قرار دیا کہ سی سی پی او لاہور اس کیس کا مکمل ریکارڈ پیش کریں اور رپورٹ بنا کر لائیں ،عدالت نے گواہان کے بیانات پر جرح کیلئے ملزمان کے وکلا کو طلب کر لیا۔