پنجاب کے تمام وزراء کا مفت پٹرول بند،سرکاری افسران کا کوٹہ بھی ختم

پنجاب کے تمام وزراء کا مفت پٹرول بند،سرکاری افسران کا کوٹہ بھی ختم
پنجاب کے تمام وزراء کا مفت پٹرول بند،سرکاری افسران کا کوٹہ بھی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پرصوبائی حکومت نے وزرا کا سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز"کے مطابق صوبائی وزیرعطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے،لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے سرکاری پٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے،پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا سمگل نہ ہو، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔