ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
مالی حالات کافی پریشان کن ہیں اور کسی جگہ سے اس کا سلسلہ بھی فی الحال بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے روحانی حل ضرور کرنا ہوگا۔ آپ نماز کی پابندی کریں اور سورہ واقعہ بعد نماز مغرب پڑھنا اپنی روٹین میں شامل کر لیں جو لوگ اپنے تمام پرانے معاملات چھوڑ کر صرف روز گار پر توجہ دیں گے ان کے لئے کچھ نہ کچھ اچھا ہو ہی جائے گا اور جو اپنے معاملات برقرار رکھے ہوئے ہیں ان کے لئے ابھی کچھ ملتا نظر نہیں آتا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وراثتی امور میں جھگڑے کا امکان اور آپ کو آپ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، اب غصے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا ضروری ہے تاکہ آپ کا جو حصہ ہے وہ آپ کو مل سکے۔ ان دنوں خانگی امور کشیدگی کو ظاہر کر رہا ہے آپ کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کسی نہ کسی طرح سے پرانے معاملات سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔ 
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان لوگوں سے دور رہنا ہوگا جو ماضی میں پریشانی اور تکلیف کا باعث تھے اب وہ قریب ہونے کی کوشش میں ہیں۔ آپ محتاط رہیں اور ان دنوں صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔ جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں، ان شاءاللہ ان کو کامیابی ملے گی اور جو رکاوٹیں محسوس کی جا رہی ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی۔ بس اب زندگی کو آگے بڑھنے کے لئے نئے انداز سے دوبارہ قدم اٹھانا ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے روز گار میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی خبر مل سکتی ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کو تبدیل کرنا چاہ رہے تھے۔ وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں ان کو کامیابی ملے گی۔ اب صورتحال کافی حد تک آپ کے حق میں بہتر ہو گئی ہے۔ آپ کو اب ان شاءاللہ روزانہ کے حساب سے اپنے معاملات میں بہتری کا سامنا ہے اور ایک ایسی آفر ملے گی جس کی وجہ سے آپ کو آئندہ کے لئے آگے بڑھنے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کی خواہش میں بیٹھے ہوئے ہیں اب ان کو کسی وقت بھی خوشخبری مل سکے گی اور آپ کو ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہوگا جن لوگوں نے اپنا کام بدلنا ہے یا پھر نیا شروع کرنا ہے، ان کے لئے تو ان شاءاللہ یہ دن بڑے اچھے ثابت ہوں گے۔ رکاوٹیں دینے اور پریشان کرنے والے اب خودبخود بھاگ جائیں گے۔ اس وقت رشتے وغیرہ میں بھی جاری بندش ٹوٹ گئی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو ان دنوں صرف مطلب پرست لوگوں کا سامنا ہے۔ جو اپنے مفادات کے لئے آپ سے ملتے ہیں۔ آپ جس بھی طرح سے ہو ان سے دور رہیں۔ اب کھل کر ان کے سامنے اوپن ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ، آپ جس قدر خاموشی سے اپنے معاملات لے کر چلیں گے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔ جن افراد نے یہ عرصہ بندش وغیرہ میں گزارہ ہے اب وہ اس سے بالکل آزاد ہیں۔ اب ذہنی اور قلبی سکون ان شاءاللہ ضرور حاصل ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں اور جو کچھ اللہ پاک عطا کر رہے ہیں، ان کا شکر ادا کریں آپ کو اس کی فکر ہے جو آپ کے پاس نہیں ہے، ہر چھوٹی موٹی باتوں کو دل سے لگا لیتے ہیں اس طرح تو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ اب حالات بدل چکے ہیں صرف اپنے بارے میں سوچیں اور آگے بڑھیں۔ دوسروں کی خاطر جو قربانیاں دی تھیں وہ آپ کے کتنی کام آئیں ہیں اس بات کا اندازہ تو ہو گیا ہوگا۔ اب صرف اپنی زندگی سنواریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی نہ کسی انجانی سی بندش کا شکار دکھائی دے رہے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے۔ گھر میں بھی بے سکونی ہے اور کسی کام میں دل بھی نہیں لگتا۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ بہرحال اپنے معاملات ٹھیک کریں اب شرارتیں کرنے کی عمر نہیں ہے اور نا ہی اپنی زندگی سے کھیلنے کی۔ اب صرف روزگار پر توجہ دے کر اپنا مستقبل سنوارنے کے دن ہیں۔ اس لئے سچی توبہ کر کے آگے بڑھنا شروع کر دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان دنوں غلط راستے پر سفر کر رہے ہیں۔ آپ کو اس میں ماسوائے نقصان کے، کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اب موقع ہے واپسی کا اگر کر لیں گے تو زندگی کو بہتر بنانے میں مدد مل جائے گی۔ ورنہ آنے والے دن آپ کے لئے بے شمار مسائل لے کر کھڑے ہوں گے۔ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے جو لوگ اپنا قبلہ درست کر لیں گے وہ کامیاب ہیں اس وقت آپ کو کسی جانب سے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے غیر متوقع رقم کا حصول بھی ممکن نظر آتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
جن افراد نے کافی عرصے سے صرف مشکل دن دیکھیں ہیں اب، اُن کے لئے صورتحال بحکم اللہ بڑے ہی شاندار انداز میں بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ اب مالی طور پر سب سے پہلے فائدہ ہوگا۔ اس کا کوئی مستقل سلسلہ بھی بن سکے گا جو لوگ اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کرنے کے چکروں میں ہیں وہ بھی تیزی سے اس طرف بڑھیں ، نوکری کی تلاش ختم ہو گی۔ خواہشمند افراد کو بحکم اللہ اولاد کا سکھ بھی نصیب ہو سکے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ کی ایک بڑی کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کروائے گی۔ آپ جس مسئلے میں بھی ہیں۔ اس سے نکلنے میں مدد ملے گی، جو لوگ اپنوں کی و جہ سے مشکل میں آ گئے تھے، ان کو ان سے دور ہونے کا موقع ملے گا، اب ویسے بھی ان کے ساتھ چلنا نا ممکن سا ہو رہا ہے۔ آپ سب کے کام آئے، ضرورت پڑنے پر کسی نے آپ کی مدد نہیں کی اب اللہ کے سہارے زندگی کو لے کر آگے بڑھنا ہے، نیت صاف رہی تو راستے خودبخود صاف ہو جائیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک سے ہر کام میں اچھے کی امید رکھیں وہ آپ کو ہر پریشانی اور ہر مشکل سے نکال دے گا۔ صرف اپنے دل کو صاف اور نرم کریں۔ جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی تھی ان سب کو معاف کر دیں۔ اس عمل سے آپ کے بند راستے کھل جائیں گے اور اس مقام سے آپ کی مدد ہو گی جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔