بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید

بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 ...
بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونیوالی جھڑپ میں2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،  بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید :

قومی -