9 مئی کے روز پاکستانی قوم اور فوج کو لڑانے کی کوشش کی گئی، سپیکر قومی اسمبلی

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے روز پاکستانی قوم اور فوج کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خوشاب کا ہنگامی دورہ کیا اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تو پوری قوم کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس روز ایک منظم سازش کے تحت فوجی املاک و تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کوئی محب وطن پاکستانی شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کی حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہے ، انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، الیکشن اسی سال ہو جائیں گے۔