واپڈا سکولز کو درپیش مسائل فی الفور حل کئے جائیں گے، حافظ نعمان
لاہور(نےوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکوکے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے واپڈا ہائی سکولز شالامار کا دورہ کیا۔واپڈا گرلزہائی سکول کی پرنسپل راحیلہ رانی اور واپڈا بوائز ہائی سکول کے پرنسپل شجاعت علی خان نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کو اپنے اپنے سکول کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کاواپڈا بوائز /گرلزسکول کے اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ واپڈا سکولز کا وزٹ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ان سکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے اور ان مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے واپڈ کے سکولز کو لاہور کے باقی سکولوں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔انہوں نے کمپیوٹر لیب کا بھی وزٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ لیب میں اپ گریڈ سسٹم انسٹال کئے جائیں۔
اسکول کے سسٹم کو دیکھتے ہوئے چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹر نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے پرنسپلز اور استاتذہ کی محنت کو سراہا۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے اس موقع پر بتایا کہ واپڈا اسکولز میں بچوں کو تعلیم کا بہتر معیار فراہم کیا جاتا ہے اور بطور سی ای او لیسکومجھ پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کریں۔ دورے کے موقع پر ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، ایس ای سول فرقان،کمپنی سیکرٹری اویس یاسین،منیجر ایڈمن حارث بشارت،ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر، ایکسئین سول مبین بھی موجود تھے