رشوت لی، اختیارات سے تجاوز کیا، ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا

رشوت لی، اختیارات سے تجاوز کیا، ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا
رشوت لی، اختیارات سے تجاوز کیا، ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)   جڑواں شہر راولپنڈی میں رشوت لینے، اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر ایس ایچ او دھمیال کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ تھانہ دھمیال کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس پر رشوت لینے کا الزام تھا جبکہ بد عنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت بھی تھی۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ تفتیشی اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔