پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا
پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، آٹا ڈیلرز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے سے کم ہو کر 2450 روپے کا ہو گیا،80 کلو آٹے کی بوری 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار500 روپے کی ہو گئی ،آٹا ڈیلرز کاکہناہے کہ چیک پوسٹوں پر آٹے کے ٹرکوں کی چیکنگ بھی روک دی گئی ہے۔