نوجوان کے قتل کا معمہ حل، بیگم نے شوٹرز سے مروا یا، ملزمہ گرفتار

لاہور (آئی این پی) بادامی باغ کے علاقے میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگالیا گیا، بیوی نے شوٹرز کے ہاتھوں شوہر کو قتل کرایا اور اس سلسلے میں پولیس نے خاتون اور دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق احسن نامی نوجوان کے قتل کی واردات چند روز قبل ہوئی تھی لیکن مشکوک حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں مقتول کی بیوی کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزمہ نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ ’م‘ نے اپنے بھائی اویس اور دو شوٹرز کے ہاتھوں شوہر کو قتل کروایا۔
ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شوہر بھائی سے ملنے پر پابندی لگاتا تھا،رنجش پر دو شوٹرز کو بھاری رقم دے کر شوہر کو قتل کروایا، ملزمان کو اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔