مرغی کے گوشت کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے،600 روپے فی کلو سے زائد پر فروخت، مزید مہنگا کر دیا گیا

مرغی کے گوشت کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے،600 روپے فی کلو سے زائد پر فروخت، مزید ...
مرغی کے گوشت کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے،600 روپے فی کلو سے زائد پر فروخت، مزید مہنگا کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، ایک ہی روز میں 26 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 641 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، مہنگائی کے ستائے عوام مٹن اور بیف کے بعد مرغی کے گوشت سے جی بہلا لیتے تھے مگر اب وہ بھی عام آدمی کے ہاتھ سے نکل گیا۔

دوسری جانب پشاور میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا ہو گیا، آٹا ڈیلرز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے سے کم ہو کر 2450 روپے کا ہو گیا، 80 کلو آٹے کی بوری 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار500 روپے کی ہو گئی۔