" اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ “کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی مبینہ کال لیک ہوگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کے بعد پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کی مبینہ کال لیک ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز مہناس سے کہتی ہیں کہ وہ ہمیں واٹر کینن کے ذریعے گرجا چوک کی جانب دھکیل رہے ہیں ،ہمیں لبرٹی کی طرف واپس جانا چاہئے یا یہاں رہنا ہے،کیا کرنا ہے۔
اس پر اعجاز منہاس کہتے ہیں کہ ادھر سے پوچھیں ناں۔یاسمین راشد سوال کرتی ہیں کہ کس سے ؟
اعجاز مہناس کہتے ہیں کہ دیکھیں اگر لمبابیٹھنا ہے تو پھر لبرٹی بیسٹ ہے ،یا تو وہاں ہوتا جہاں آپ بیٹھے ہوئے تھے جب آپ وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو پھر لبرٹی سکون ہے،چاروں طرف سے پبلک آتی ہے، وہاں تمام انتظامات بھی ہو جائیں گے ،کالین بچھائیں گے ڈیرہ لگائیں گے۔
اعجاز مہناس مزید کہتے ہیں کہ وہ ہو گیا ناں جو آپ لوگوں نے کرنا تھا،اب آپ نے رات کو لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے،آپ سب کو کال دیں،پرامن لبرٹی میں پلیز،آپ میڈیا میں بھی کال دے دیں۔
اس پر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ او کے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بے گناہی کا ثبوت مائی لارڈ۔ https://t.co/9Vg1D72x7p pic.twitter.com/xAPDugykhx
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) June 3, 2023