سابق ایم پی اے عائشہ اقبال کا سیاست سے دستبردارہونے کااعلان 

سابق ایم پی اے عائشہ اقبال کا سیاست سے دستبردارہونے کااعلان 
سابق ایم پی اے عائشہ اقبال کا سیاست سے دستبردارہونے کااعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے عائشہ اقبال نے سیاست سے دستبردارہونے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کش ہو رہی ہوں، مجھے خون خرابے والی سیاست پسند نہیں،اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی سیاست مکمل چھوڑ دوں ۔
ان کاکہناتھا کہ مجھ دو بار آفر ہوئی، کسی جماعت میں نہیں جا رہی،دعا ہے پاکستان سلامت رہے اور ترقی کرے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے ، پاکستان زندہ باد۔

عائشہ اقبال کامزید کہناتھا کہ میں نے دس یا گیارہ تاریخ کو ہی خان صاحب کو لیٹر لکھ دیا تھا،میں عام پی ٹی آئی ورکر اور زکوةٰ کمیٹی کی ممبر ہوں،پارٹی نے میرے رفاہی کام کی وجہ سے منتخب کیاتھا۔