ڈاکو کو اسی کی بندوق سے قتل کر کے مغوی فرار ہو گئے مگرساتھی ڈاکوؤں نے پیچھا شروع کر دیا، فائرنگ سے 2 جاں بحق

ڈاکو کو اسی کی بندوق سے قتل کر کے مغوی فرار ہو گئے مگرساتھی ڈاکوؤں نے پیچھا ...
ڈاکو کو اسی کی بندوق سے قتل کر کے مغوی فرار ہو گئے مگرساتھی ڈاکوؤں نے پیچھا شروع کر دیا، فائرنگ سے 2 جاں بحق

  

 گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو کو اس کی بندوق سے قتل کر کے فرار ہونے والے2 مغویوں کو ساتھی ڈاکوؤں نے گھیر کر مار ڈالا، تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکووں نے 3 افراد کو کئی دنوں سے اغوا ءکر کے اپنے پاس رکھا ہوا تھا، مغوی ڈاکوؤں سے آزادی کی بھیک مانگتے رہے مگر انہیں رحم نہ آیا۔ مغویوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پہرے پر کھڑے ایک ڈاکو کو قابو کر کے اسی کے اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مغوی فرار ہوئے تو دیگر ڈاکوؤں کو پتہ چل گیا، انہوں نے پیچھا کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 2 مغوی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ گھوٹکی کی پولیس جاں بحق افراد کی لاشیں برآمد کرانے کیلئے جائے واردات کی جانب روانہ ہو گئی۔