آن لائن موبائل خریدنے کے بہانے گھر آنیوالا شخص ڈاکو نکلا، خاتون نے دبوچا، نیچے گرایا اور لوٹا گیا قیمتی موبائل واپس چھین لیا

آن لائن موبائل خریدنے کے بہانے گھر آنیوالا شخص ڈاکو نکلا، خاتون نے دبوچا، ...
آن لائن موبائل خریدنے کے بہانے گھر آنیوالا شخص ڈاکو نکلا، خاتون نے دبوچا، نیچے گرایا اور لوٹا گیا قیمتی موبائل واپس چھین لیا

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے صنعتی شہر فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  آن لائن موبائل خریدنے کے بہانے ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل چھین لیا، جیسے ہی بھاگنے کی کوشش کی تو خاتون نے حیرت انگیز اقدام اٹھاتے ہوئے ڈاکو کو ناصرف قابو کر لیا بلکہ نیچے بھی گرا دیا اور موبائل واپس چھین لیا۔ڈاکو اس حملے پر بوکھلا گیا اور بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔