جہانگیر ترین کی پارٹی کا اعلان کب متوقع ہے؟ لیگل ٹیم کو اگلا ٹاسک بھی مل گیا

جہانگیر ترین کی پارٹی کا اعلان کب متوقع ہے؟ لیگل ٹیم کو اگلا ٹاسک بھی مل گیا
جہانگیر ترین کی پارٹی کا اعلان کب متوقع ہے؟ لیگل ٹیم کو اگلا ٹاسک بھی مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی پارٹی کا اعلان آئندہ 3سے 4 روز میں متوقع ہے،انہوں نے  لیگل ٹیم کو پارٹی نام کی منظوری کے بعد رجسٹریشن کا اگلا ٹاسک بھی سونپ دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی سیاست میں جوڑ توڑ جاری ہے، ایسے میں سینئر سیاست دان جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کا نام فائنل کرنے کیلئے اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری سمیت لیگل ٹیم کو پارٹی کا نام فائنل کرنے کی ہدایت کی ہے اور نام کی منظوری کے بعد رجسٹریشن کیلئے اقدامات کا بھی ٹاسک دے دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لیگل ٹیم پارٹی کے ناموں، الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی، اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے 2 ممکنہ نام سامنے آئے ہیں۔

مزید :

قومی -