قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان 

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان 
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائین)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، کپتان بابراعظم سے امریکا سے وطن واپسی پر مشاورت کی جائے گی ،پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر سینئر کرکٹرز کو بھی اعتماد میں لے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان ہے ،قومی کرکٹرز کی ترقی و تنزلی ہوگی، کئی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ ریڈبال اور وائٹ بال کیٹیگریز کو جاری رکھنے پر مشاورت جاری ہے ،گزشتہ برس پی سی بی نے ریڈ بال اور وائٹ کرکٹ کی الگ الک کیٹیگریز متعارف کرائی تھیں ،ریڈ اور وائٹ بال میں اے پی سی کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگریز شامل تھیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہرجبکہ فوادعالم کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ،یاسر شاہ، نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر، زاہد محمود کابھی کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہوگا ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ افتخاراحمد،صائم ایوب، احسان اللہ، اسامہ میر، زمان خان کو کنٹریکٹ دیئے جائیں گے ،حارث رﺅف اور نسیم شاہ کو کنٹریکٹ میں ترقی ملے گی ۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ30 جون کو ختم ہو رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -