فیصل آباد؛حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا معاملہ ،مزید4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے معاملے پر مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے ،عدالت نے مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔ذرائع کاکہناہے کہ چاروں ملزمان کو حساس ادارے کی ٹیم نے سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ،حساس اداروں کی جانب سے تحویل میں لئے گئے ملزمان کی تعداد8 ہو گئی ۔