اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو لے کرضلع کچہری پہنچ گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن حکام سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو لے کرضلع کچہری پہنچ گئے ۔
نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن نے غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کو تیسری بار گرفتار کیا ہے ، اینٹی کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ17 کی 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں،پنجاب اسمبلی میں فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیاگیا،اینٹی کرپشن حکام کاکہناہے کہ بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں،اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں ،بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔