شقی القلب شخص نے ڈنڈے برسا برسا کر کمسن بیٹے اور بیوی کو قتل کر دیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) شقی القلب شخص نے گھریلو تنازع پر بیٹے اور بیوی سے زندگی چھین لی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اندوہناک واقعہ سرگودھا کے ڈیوس پور میں پیش آیا جہاں جنونی شخص نے معمولی گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا، ملزم نے اڑھائی سالہ بیٹے کو ڈنڈے اس قدر زور سے اور متواتر مارے کہ شدید لگنے والی ضربوں سے اس کی جان نکل گئی۔ ملزم نے بیوی کو بھی اسی طرح موت کے گھاٹ اتارا، واردات کے بعد ملزم نے دونوں لاشوں کو چھپا دیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاشیں اور آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ اس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔