ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے 2023 کی رینکنگ جاری کردی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اہم اعزازاپنے نام کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے 2023 کی ریکنگ جاری کردی ،اوپن یونیورسٹی معیاری تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بھر میں سرفہرست ہے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 25 ویں پوزیشن حاصل کی ،پاکستان کی 66سرکاری و نجی یونیورسٹیز، دنیا کی 1304 یونیورسٹیاں مقابلے میں شامل تھیں ۔
یاد رہے کہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت عالمی درجہ بندی کرتاہے ۔